مقامی ۲۸ جون ۲۰۲۶

موسیٰ خیل زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں عبدالرحیم زیارتوال اور عبدالقہار ودان نے موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری میں زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس اور پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطہ ہے، امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے اور متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔