کوئٹہ (ویب نیوز): معروف تاجر ہاشم خان نورزئی کے قتل کے بعد بلیلی میں جاری احتجاجی دھرنا حکومتی وفد اور لواحقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر حکام نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی، جس کے بعد شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
