پاکستان ۲۸ جون ۲۰۲۶

پاک ایران تجارت: تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن کا درجہ

اسلام آباد (ویب نیوز): پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایف بی آر نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کے لیے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا۔ اس فیصلے سے ریل کے ذریعے تجارتی سامان کی نقل و حمل آسان، لاگت میں کمی اور قانونی تجارت میں اضافے کی توقع ہے، جبکہ تفتان اسٹیشن پر کسٹمز کلیئرنس، لوڈنگ اور اَن لوڈنگ سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔