مقامی ۲۸ جون ۲۰۲۶

وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق

وڈھ (ویب نیوز): ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں گریڈ اسٹیشن کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خالد احمد پلیزئی مینگل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔