کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور صوبائی صدر عبدالقہار ودان نے تحصیل کنگری میں زلزلے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے اور مکانات کو نقصان پہنچنے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی وزیراعلیٰ ہاؤس اور پی ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
