پاکستان ۲۸ جون ۲۰۲۶

کراچی: بی آر ٹی یلو لائن میں ساڑھے 8 ارب روپے کی مبینہ کرپشن، گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی(ویب نیوز) کراچی کی عدالت نے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ ساڑھے آٹھ ارب روپے کرپشن کیس میں گرفتار سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ایک مفرور ملزم کی گرفتاری اور مزید ریکارڈ کی وصولی ابھی باقی ہے، جبکہ عدالت نے ملزم کو یکم جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ منصوبے میں فنڈز کے اجرا سے متعلق فیصلے ورلڈ بینک کی ہدایات کے مطابق کیے گئے تھے۔