خانوزئی (ویب نیوز): خانوزئی کے علاقے پینکی میں مائننگ کے کام پر جانے والے تین افراد کی موٹر سائیکل پر موجود بارودی مواد اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
