کوئٹہ (ویب نیوز): پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے معروف تاجر اور کابل جان ہوٹل کے مالک محمد ہاشم نورزئی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ پارٹی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری، قرار واقعی سزا اور تاجر برادری کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
