کوئٹہ (ویب نیوز): معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک محمد ہاشم نورزئی کے قتل کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے، جہاں ایس پی رینک کا افسر تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کرے گا تاکہ شفاف تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ نے مقتول کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جبکہ رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
