زیارت (ویب نیوز): بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت کے پراسپیکٹ پوائنٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے جوابی کارروائی شروع کر دی۔
