پاکستان ۲۵ جون ۲۰۲۶

متنازع ٹیلی کام بل پر تنازع شدت اختیار کر گیا، شہریوں کے حقِ ملکیت سے متعلق شقوں پر نظرثانی کی سفارش

(ویب نیوز)

پاکستان میں مجوزہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل 2026 پر شدید سیاسی اور عوامی بحث جاری ہے، جس میں نجی املاک پر ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تنصیب میں رکاوٹ ڈالنے والے مالکان کے لیے پانچ کروڑ روپے تک جرمانے کی شق شامل تھی۔ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے متنازع شقوں پر مزید وضاحت اور نظرثانی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ “رائٹ آف وے” کے نام پر شہریوں کے آئینی حقِ ملکیت کو متاثر نہیں کیا جا سکتا، جبکہ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا مؤقف ہے کہ یہ قانون ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ضروری ہے، تاہم حکومتی و اپوزیشن حلقوں کی جانب سے بل پر اعتراضات بدستور برقرار ہیں۔