اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں سیکٹر ایف-7 سے غیرملکی باشندوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں انسانی پلاسنٹا برآمد ہوا، جس میں تازہ، خشک اور پراسیس شدہ مواد شامل ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مختلف اسپتالوں سے پلاسنٹا حاصل کرکے اسے بھیڑ کے اعضا ظاہر کرتے ہوئے بیرون ملک، خصوصاً ویتنام، بھجواتے تھے جہاں اسے طبی مصنوعات اور ادویات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا۔ ایف آئی اے نے برآمد شدہ نمونے فارنزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
