سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا میں سات سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے اہل خانہ نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا اور مقامی قبرستان میں تدفین کی بھی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد تدفین دوسرے قبرستان میں کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق اور موت کی وجہ گردن کی مرکزی شریان کٹنا بتائی گئی ہے۔ مقتولہ کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کے وقت دکان میں موجود تمام افراد سے شفاف اور مکمل تفتیش کی جائے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہو سکیں۔
