تازہ ترین ۲۵ جون ۲۰۲۶

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کا جمہوریت کو قومی استحکام کی بنیاد قرار

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوری نظام ہی عوام کی حقیقی حکمرانی، شفافیت، احتساب اور قومی یکجہتی کا ضامن ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت شہریوں کو اپنے حقوق، مطالبات اور تحفظات منتخب نمائندوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور حکومتی اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں تنقیدی رائے اور عوامی شمولیت اصلاحات اور پائیدار حل کی راہ ہموار کرتی ہے، جبکہ عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے کے اصول پر عملدرآمد سے سماجی انصاف، معاشی خودمختاری اور ترقی کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچتے ہیں۔