اسلام آباد (ویب نیوز) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں امریکی خام تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل (برینٹ) 73 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے متعلق توقعات بڑھ گئی ہیں۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے مقامی سطح پر ریلیف کے امکانات پیدا ہوتے ہیں، تاہم قیمتوں کے تعین میں پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز، درآمدی اخراجات اور شرحِ مبادلہ جیسے عوامل بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آئندہ جائزے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں محدود کمی کا امکان موجود ہے، جبکہ بڑی کمی کے امکانات نسبتاً کم دکھائی دیتے ہیں۔
