کوئٹہ(ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ کسی قسم کی ناکہ بندی کی ضرورت پیش آئی تو امریکی بحری افواج پہلے ہی تیار ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اگر ایران راضی نہ ہوتا تو مذاکرات آگے نہ بڑھ سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اثاثے امریکی کنٹرول والے بینک اکاؤنٹس میں رکھے جائیں گے اور یہ رقوم صرف خوراک اور طبی سامان کی خریداری کے لیے استعمال ہوں گی، جن میں امریکی اجناس جیسے مکئی، گندم اور سویابین شامل ہوں گے۔
