کھیل ۹ مئی ۲۰۲۶

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے

لاہور(یو این اے) وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے جہاں بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناظم الدین نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات، داخلی امور میں تعاون اور کرکٹ روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے میدان میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔ محسن نقوی اپنے قیام کے دوران بنگلہ دیشی حکام اور کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔