مقامی ۲۳ جون ۲۰۲۶

ماہ رنگ بلوچ اور ساتھیوں کو عمر قید کی سزا پر مولانا عبدالغفور حیدری کی مذمت

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے بی وائی سی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن قانون اور انصاف کا اطلاق ہر شہری پر یکساں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے بلوچستان جیسے حساس صوبے میں مزید بے چینی اور بداعتمادی پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے تصادم کے بجائے سنجیدہ سیاسی مذاکرات اور آئینی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ دیرپا اور پرامن حل ممکن بنایا جا سکے۔