مقامی ۲۳ جون ۲۰۲۶

قلات میں مسلح افراد کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سرکاری ٹھیکیدار سمیت 4 افراد کو اغوا، علاقے میں خوف و ہراس

قلات(ویب نیوز) قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے سرکاری ٹھیکیدار ثنا اللہ بہرانی کو ان کے تین سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا کر لیا اور انہیں اپنے ساتھ نامعلوم سمت لے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار اپنے عملے کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ مسلح افراد نے شاہراہ پر انہیں روک کر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور تمام افراد کو ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔