مقامی ۲۳ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دن دیہاڑے مدرسے جانے والی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ(ویب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دن دیہاڑے مدرسے جانے والی ایک نوجوان لڑکی کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی معمول کے مطابق مدرسے جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اسے زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم لڑکی کی مزاحمت اور دیگر عوامل کے باعث ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی فوری شناخت کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور شہر میں خواتین کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔