تازہ ترین ۲۳ جون ۲۰۲۶

مذاکرات کی کامیابی طے شدہ ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری پر منحصر ہے، ایرانی صدر

تہران(ویب نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار طے شدہ ذمہ داریوں کی مکمل اور درست پاسداری پر ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مذاکراتی عمل میں طے پانے والے امور پر مؤثر اور درست عملدرآمد ضروری ہے اور اسی بنیاد پر کسی بھی پیشرفت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ صدر پزشکیان کے مطابق متفقہ نکات سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات مذاکراتی عمل کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔ ادھر ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں اور مذاکراتی گروپس کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ اگلا مرحلہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب رپورٹس کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز سے متعلق بعض پابندیاں ختم کر دی ہیں اور بحری آمد و رفت بحال ہو رہی ہے۔