کوئٹہ (ویب نیوز) چمن بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد حکومت بلوچستان نے بارڈر بندش سے متاثرہ 500 بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس منصوبے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دینے کے لیے پہلے ہی 5 ہزار مفت پاسپورٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے، معاشی مشکلات میں کمی آئے گی اور ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ متاثرہ شہریوں اور مزدور پیشہ افراد نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے معاشی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔
