مقامی ۲۳ جون ۲۰۲۶

سپیرہ راغہ روڈ کے فنڈز فوری جاری کیے جائیں، تعمیراتی کام میں تاخیر پر تشویش

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی نے سپیرہ راغہ روڈ کے تعمیراتی منصوبے کے فنڈز جون کے اختتام پر لیپس ہونے کے خدشے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ 30 جون سے قبل فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فنڈز کی کمی اور دیگر رکاوٹوں کے باعث سڑک کی تعمیر سست روی کا شکار ہے، جبکہ تعمیراتی کیمپ کی مشینری کو جلانے کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ بیان کے مطابق اس اہم شاہراہ کی بروقت تکمیل سے عوام، ٹرانسپورٹرز اور مختلف علاقوں کے مکینوں کو سہولت ملے گی۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور منصوبے کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔