کوئٹہ (ویب نیوز) رکن صوبائی اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوام نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں منتخب کیا ہے، اس پر پورا اترنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کو مرحلہ وار دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری اسکولوں کی بہتری، اضافی کمروں کی تعمیر، طلبہ کے لیے وظائف اور فنی تربیت کے پروگرام بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی صحت مراکز کو فعال بنانے، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے، سڑکوں کی مرمت اور پانی کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور وہ اپنے حلقے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔
