مقامی ۹ مئی ۲۰۲۶

جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا ایکشن، ریلوے کا اشتہار معطل

کوئٹہ(یو این اے) بلوچستان ہائی کورٹ نے جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل سرگرمیوں اور تعمیراتی منصوبوں کے خلاف اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جانب سے شاپنگ پلازہ اور مارکیٹ سے متعلق جاری متنازع اشتہار معطل کر دیا۔ چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آئندہ سماعت تک جوائنٹ روڈ پر ہر قسم کی نئی تجارتی سرگرمی اور کمرشل لیزنگ روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کو ذاتی حیثیت میں طلب اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے جوائنٹ روڈ، زرغون روڈ اور سمنگلی روڈ پر بڑھتی غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں اور ٹریفک مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2016 کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی سے پارکنگ بحران اور ٹریفک جام میں اضافہ ہوا، اس لیے عوامی مفاد اور سڑکوں کی توسیع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔