کوئٹہ (ویب نیوز) امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے وعدے کے بعد ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات پر عائد پابندیاں 60 روز کے لیے معطل کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ پیشرفت سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حتمی معاہدے کے لیے تیل کی برآمدات کی مکمل اجازت اور منجمد اثاثوں کی بحالی ضروری ہے۔ جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور قطر کی ثالثی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ایران کی اقتصادی بحالی کے لیے نئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔
