کوئٹہ (ویب نیوز) سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کے دوران ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر کی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو وہ آج اس مایوسی کی کیفیت تک نہ پہنچتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور بہتر ہوگا کہ امریکی قیادت اپنے بیانات میں احتیاط کا مظاہرہ کرے۔ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے ممکنہ ردعمل کے لیے تیار ہیں اور حالات کے مطابق مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیانات اپنی جگہ، لیکن عملی فیصلے اور اقدامات ایران خود اپنی حکمت عملی کے مطابق کرے گا۔
