کوئٹہ (ویب نیوز) ضلع پشین کے علاقے سرانان میں پولیس نے سابق افغان لشکر کے سربراہ ، ان کے بھائی عبداللہ اور دیگر افراد کے خلاف مبینہ فائرنگ، حملے اور نقصِ امن کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے درمیان تلخ کلامی کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا جبکہ ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے تمام افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
