مقامی ۲۱ جون ۲۰۲۶

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بجٹ منظوری پر صدر، وزیراعظم، نواز شریف اور بلاول بھٹو کا شکریہ

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی سے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی سیاسی قیادت کی مسلسل رہنمائی اور تعاون کے مثبت اثرات صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مرتب ہوئے ہیں، اور وفاق و صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے ذریعے بلوچستان میں ترقی، استحکام اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گڈ گورننس، انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مؤثر کردار ادا کیا ہے جس سے حکومتی کارکردگی اور عوامی ریلیف میں واضح بہتری آئی ہے۔