پاکستان ۲۱ جون ۲۰۲۶

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 فتح کو 17 سال مکمل

کوئٹہ (ویب نیوز)پاکستان کی 2009 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فتح کو 17 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ پاکستان نے 21 جون 2009 کو لارڈز کے تاریخی میدان میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، جس کی قیادت یونس خان نے کی۔ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی گئی، جہاں 13 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شاہد آفریدی نے 11 وکٹیں اور 176 رنز بنا کر آل راؤنڈر کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔ سابق کھلاڑیوں کے مطابق اس فتح نے 2007 کی شکست کے بعد ٹیم میں نیا اعتماد پیدا کیا اور یہ کامیابی پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک سنہری باب بن گئی۔ متعدد کھلاڑیوں اور موجودہ کرکٹرز نے اس یادگار فتح کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ آج بھی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔