کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ رقم ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کے تحت فراہم کی جائے گی جبکہ کامیاب جائزہ رپورٹ کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر اور اضافی 210 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط مکمل کر لی ہیں اور اسٹاف لیول معاہدہ بھی کامیابی سے طے پا چکا ہے۔
