اسلام آباد (ویب نیوز) امریکی میڈیا رپورٹس اور مختلف تجزیوں کے مطابق پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے جبکہ بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران-امریکہ کشیدگی میں ثالثی اور علاقائی سطح پر فعال کردار کے باعث پاکستان کو ایک نئی سفارتی شناخت ملی ہے۔ تاہم بھارتی حکومتی پالیسی اور عالمی سطح پر اس کے اثر و رسوخ کے حوالے سے مختلف آرا اور تنقید بھی سامنے آ رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں سفارتی توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور ممالک اپنی خارجہ حکمت عملی پر نظرثانی کر رہے ہیں۔
