کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) کوئٹہ کے رہائشی شاہ خالد نے اپنے لاپتہ بیٹے شاہ فہد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ایئرپورٹ روڈ کے علاقے سے گھر سے نکلا تھا اور تاحال واپس نہیں آیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شاہ فہد کسی کالعدم تنظیم یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے بیٹے کی بازیابی کیلئے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔
