کوئٹہ (ویب نیوز) ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدنان بشارت کا استعفیٰ گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے کا اہم آئینی و قانونی عہدہ خالی ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدنان بشارت نے چند روز قبل استعفیٰ پیش کیا تھا جس کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، تاہم ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئیں۔ اس پیش رفت کے بعد قانونی و سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بھی تاحال کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
