مقامی ۲۰ جون ۲۰۲۶

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پر عام بحث مکمل، 46 ضمنی مطالباتِ زر منظور

کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی صدارت میں ہوا جس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر عام بحث مکمل کر لی گئی جبکہ رواں مالی سال کے لیے 46 ضمنی مطالباتِ زر بھی کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 119 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی مطالباتِ زر کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دستیاب وسائل کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور اداروں کی ضروریات کو آگے بڑھا رہی ہے۔