مقامی ۲۰ جون ۲۰۲۶

کرخسہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت کیلئے ہسپتال منتقل

کوئٹہ (ویب نیوز) پولیس کنٹرول کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کرخسہ سے ایک نامعلوم شخص کی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے جو مسخ شدہ حالت میں تھی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شہری کے پاس متوفی سے متعلق کوئی معلومات موجود ہوں تو وہ فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کرے تاکہ شناخت ممکن بنائی جا سکے اور لاش ورثا کے حوالے کی جا سکے۔