مقامی ۲۰ جون ۲۰۲۶

کوئٹہ میں پیٹرول کی انوکھی صورتحال، پاکستانی پیٹرول سستا مگر غیر قانونی ایرانی پیٹرول مہنگا

کوئٹہ (ویب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ایک غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جہاں قانونی طور پر دستیاب پاکستانی پیٹرول غیر قانونی ایرانی پیٹرول سے سستا ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف پمپس پر پاکستانی پیٹرول تقریباً 299 روپے فی لیٹر جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایرانی پیٹرول 330 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے باوجود منافع خور عناصر بدستور زائد نرخ وصول کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف عوام تک منتقل نہیں ہو رہا، جس پر ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔