کوئٹہ (ویب نیوز) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی رہائش گاہ سراوان ہاؤس میں ایک اہم سیاسی مشاورتی نشست منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران، رکن صوبائی اسمبلی میر ظفراللہ زہری اور ایم پی اے طور اتمانخیل نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی، مشاورت اور تعاون ناگزیر ہے۔
