کوئٹہ (ویب نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور دیگر بین الصوبائی روٹس کے علاوہ مقامی روٹس پر چلنے والی بسوں، کوچز اور پرائیویٹ گاڑیوں نے پرانے کرائے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نئے کرایہ نامے جاری کیے جائیں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
