ڈیرہ مراد جمالی (ویب نیوز) سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اوچ پاور پلانٹ کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز پر نصب بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس حکام کے مطابق تخریب کار بجلی کی ترسیل کے نظام کو نقصان پہنچانے اور بڑے پیمانے پر بریک ڈاؤن پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم خفیہ اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد کو محفوظ طریقے سے ڈیفیوز کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے۔
