مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

انوارالحق کاکڑ کے نواب اکبر بگٹی سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل

کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی سمیت مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نواب اکبر بگٹی سے متعلق ریمارکس پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہنواب اکبر بگٹی بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا اہم کردار ہیں جنہوں نے اپنے حقوق اور صوبے کے وسائل کے لیے طویل جدوجہد کی اور اپنی جان قربان کی۔ بیان میں کہا گیا کہ تاریخی شخصیات کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ ریمارکس عوامی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔