کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اہم اجلاس ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی صدارت میں 35 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ پر حکومتی و اپوزیشن ارکان نے بھرپور بحث کی۔ حکومتی اراکین بشمول پارلیمانی سیکرٹری ربابہ بلیدی، صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی اور وزیر میر عاصم کرد گیلو نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ 70 ارب روپے کی کفایت شعاری سے بچت کی گئی اور 2280 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اور دیگر نے بلوچستان کے وسائل، تعلیم، پانی اور ترقیاتی منصوبوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بدترین نظراندازی کا شکار ہے جبکہ امن و امان اور وفاقی کٹوتیوں پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ تفصیلی بحث کے بعد اجلاس 20 جون صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
