واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کا اہم اتحادی ضرور ہے، تاہم امریکی مفادات کو ہر حال میں مقدم رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ اگر اسرائیل کسی معاہدے سے خوش نہ ہو تو وہ لازماً برا معاہدہ ہوگا۔ جے ڈی وینس کے مطابق اسرائیل امریکی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے اور امریکی قیادت کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے محتاط رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ہر وقت صرف اپنے اتحادیوں کے مفادات کو ترجیح نہیں دے سکتا بلکہ فیصلے امریکی عوام اور ریاستی مفادات کو سامنے رکھ کر کیے جانے چاہئیں۔
