پاکستان ۱۹ جون ۲۰۲۶

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، عوام کو ریلیف ملنے کی توقع

کوئٹہ (ویب نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی توقعات کے باعث عالمی سطح پر تیل سستا ہو رہا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی سے عوام اور معیشت دونوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔