کوٹہ (ویب نیوز) صوبائی بجٹ کے موقع پر احتجاج کرنے والے بلوچستان گرینڈ الائنس کے گرفتار 49 ملازمین کو کوٹہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ملازمین کو اسمبلی کے سامنے احتجاج اور دھرنے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انہیں مختلف تھانوں سے سخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کیا گیا۔ حکومتی اور گرینڈ الائنس کے درمیان مذاکرات کے باوجود معاملہ حل نہ ہو سکا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
