خضدار (ویب نیوز) جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کی طالبات نے فائنل ایئر ایم بی بی ایس امتحانات 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان بھر میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لیں۔ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تحت ہونے والے امتحان میں 368 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق انیسہ نور نے پہلی، جویریہ جیلانی نے دوسری اور کائنات مینگل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ محدود سہولیات اور بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی کے باوجود یہ کامیابی کالج کے لیے بڑا اعزاز قرار دی جا رہی ہے۔
