مقامی ۱۹ جون ۲۰۲۶

کیو ڈی اے اجلاس کے منٹس میں تاخیر پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ

کوٹہ (ویب نیوز) کوٹہ کے سیاسی، عوامی اور سماجی حلقوں نے کوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) کے گورننگ باڈی اجلاس کے منٹس دو ماہ گزرنے کے باوجود جاری نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قواعد کے مطابق منٹس ایک سے دو ہفتوں میں جاری ہونا ضروری ہیں، مگر اس تاخیر نے ادارے کی شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں، ملازمین کی ترقیوں اور ہاؤسنگ اسکیموں سے متعلق اہم فیصلے شامل تھے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان فوری نوٹس لے کر اصل منٹس جاری کرے اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔