تازہ ترین ۱۹ جون ۲۰۲۶

نجی چینلز کے دفاتر کی بندش پر بی یو جے کا اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، احتجاج کے بعد مذاکرات کامیاب

کوٹہ (ویب نیوز) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے) نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر کی بندش اور صحافیوں کی برطرفیوں کے خلاف صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسمبلی گیٹ پر احتجاج کیا۔ صحافیوں نے شدید نعرے بازی کی اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں حکومتی وفد نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کیے اور صحافیوں کے مطالبات کی حمایت کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد بی یو جے نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔