تازہ ترین ۱۹ جون ۲۰۲۶

ترک میڈیا کا دعویٰ: بی ایل اے عالمی تجارت اور سی پیک کیلئے بڑا خطرہ

کوٹہ (ویب نیوز) ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کالعدم بی ایل اے کی کارروائیاں اب صرف پاکستان نہیں بلکہ عالمی تجارت کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں حملوں سے سڑکوں، ریلوے اور سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض عالمی ممالک بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں اور اس کے اثرات خطے کی معیشت پر بھی پڑ رہے ہیں۔