پشین (ویب نیوز) ضلع پشین کے علاقے یارو میں کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کے مقدمات میں ضبط کیا گیا ڈھائی ارب روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی اور ممنوعہ سامان سرکاری نگرانی میں نذرِ آتش کر کے تلف کر دیا۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ کسٹمز حکام نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ قومی معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
